قومی
پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشقیں وارئیر 8 آج اختتام پذیر
پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشقیں وارئیر 8 آج اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق تین ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ مشقیں سالانہ منعقد ہونے والی باہمی مشقوں کا آٹھواں ایڈیشن ہیں۔
مشقوں کو دیکھنے کیلئے آنے والے معزز مہمانوں کی تقریب ٹلا فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقد ہوئی۔کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان میں چین کے سفیر بھی دیگر معزز چینی مہمانوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔معزز مہمانوں نے مشقوں کے دوران اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو پیش کرنے پر افواج کو سراہا۔