بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس

پی ایم ایل ق پنجاب کے نائب صدر ملک الیاس اعوان (خوشاب ) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیاہے کہ سابق وزیراعظم قائد پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں (خوشاب سے تعلق رکھنے والے) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب ملک الیاس اعوان سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

ملک الیاس اعوان کے مطابق صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا یہ پہلا باضابطہ اجلاس ڈاکٹر امجد خان کے چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی کنوینیئر منتخب کیے جانے کے بعد بلایا گیا ۔اجلاس میں پارٹی و سیاسی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button