بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کےساتھ خارج

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کےساتھ خارج کر دی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی شہری قیوم خان کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کے 3 وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار قیوم خان نے موقف اختیار کیا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ قومی مسائل کے بارے میں آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔ عدالت نے درخواست 20 ہزار روپے کے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

اشتہار
Back to top button