بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیض حمید پر چارج شیٹ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کے اپنے قواعد اور قوانین ہیں جس کے تحت وہ ٹرائل کرتی ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button