رنگپوربگھور میں نجی سکول میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب
اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم بطور مہمان خصوصی شرکت
اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ صحت مند دماغ صحت مند جس میں ہوتا ہے اور صحت مند جسم کے لیے کھیلیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگپوربگھور میں نجی سکول کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کو فروغ دیا جائے کیونکہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ہمیشہ ویران ہوتے ہیں ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے سالانہ سپورٹس گالا کے شاندار انعقاد پر سکول انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ ممتاز ماہر تعلیم ملک عبدالعزیز بگھور، ہیڈماسٹر ملک امجد حسین بگھور ،سئنیر صحافی ایم نوردین اور ڈائریکٹر لیڈز سکول سسٹم رنگپور بگھور ملک عبداللہ جسرا اور پرنسپل الہدی ا پبلک سکول نورپورتھل ملک شیر علی جسرا بھی زینت محفل تھے۔
اس پر وقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو شو پیش کر کے شرکاءے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی۔
قبل ازیں مہمانان گرمی کا ادارہ کے طلباء نے اپنے مخصوص انداز میں ویلکم کیا ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم ، ممتاز ماہرتعلیم ملک عبدالعزیز بگھور اور ڈائریکٹر لیڈز سکول سسٹم ملک عبداللہ جسرا نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ سالانہ سپورٹس گالا کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔
دوران تقریب سکول انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس ایونٹ کے چیف گیسٹس کی عزت افزائ کرتے ہوءے روایتی طورپر دستار بندی بھی کی ۔