بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جن ممالک میں انتشار اور دھرنے ہوں گے، پالیسی کا تسلسل نہیں ہو گا وہ ممالک ترقی نہیں کر سکتے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی، ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے لیکن پاکستان کو بدنام کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنا موازنہ کریں تو ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، جن ممالک میں انتشار اور دھرنے ہوں گے، پالیسی کا تسلسل نہیں ہو گا وہ ممالک ترقی نہیں کر سکتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کو تیار ہے، مہنگائی کی شرح 4 فیصد تک آ گئی ہے، ہمیں پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک ٹیکنو اکانومی کے طور پر پیش کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ممالک میں سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن ملک سے باہر جا کر بدنامی کوئی نہیں کرتا، ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے لیکن پاکستان کو بدنام کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کیا پاکستان کوامن کی ضرورت ہے یا دھرنے اور انتشار کی؟ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، عمران خان کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچایا۔

اشتہار
Back to top button