ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان آج روانہ کیا جائے گا
ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امدادی سامان آج اتوار کوالالمپور روانہ کیا جائے گا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل شروع کردیا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امدادی سامان کے روانگی کی تقریب منعقد کی گئی،خصوصی طیارہ امداد لیکر آج صبح اسلام آباد سے کوالالمپور روانہ ہو گا۔
ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امداد ی سامان روانہ کیا جائے گا جس میں ادویات، راشن،خیمے اور کمبل شامل ہیں۔سامان روانگی تقریب میں وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ ،این ڈی ایم اے اوروزارت خارجہ کے نمائندگان موجود تھے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اہم ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں،ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔