بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر19ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم 37 اوورز میں 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے فرحان یوسف 32 اور محمد ریاض اللہ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اقبال حسن ایمن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیشں کی ٹیم نے ہدف بائیس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد عزیز الحکیم تمیم 61 رنز بنائے ۔محمد اقبال حسن ایمن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button