قومی
پاکستانی شہری شام کا غیر ضروری سفر نہ کریں، دفترخارجہ
دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کےلئے ملک شام کے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستانی شہری شام کا غیر ضروری سفر نہ کریں، جو پاکستانی شام میں موجود ہیں وہ پاکستانی سفارتخانہ سے رابطہ کریں۔
دفتر خارجہ نے شام میں پاکستانی سفارتخانہ کے نمبرز ای میل جاری کردی ، پاکستانی شہری شام میں +963 990 138 972 اس نمبر پر فون اور واٹس ایپ رابطہ کرسکتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہری +963 987 127 822 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔