بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب کی سکیم "لائیو سٹاک کارڈ”کے تحت رجسٹرڈ فارمرز کو لائیوسٹاک کارڈ تقسیم

وزیر اعلی  پنجاب کی سکیم "لائیو سٹاک کارڈ”کے تحت رجسٹرڈ فارمرز کو لائیوسٹاک کارڈ تقسیم کیلئے تقریب ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کے آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی تھے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر وسیم عباس نے شرکت کی۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نےرجسٹرڈ فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب بلاسود قر ضہ دے رہی ہے تاکہ ضلع میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے اور کسان زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکے اور کسان فارمنگ کی طرف بھی راغب ہوسکے۔

اسی طرح کارڈ کی تقسیم کایہ سلسلہ دوسری تحصیلوں تک بڑھا یا جارہا ہے۔

مزید جو فارمر اس سکیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو وہ اپنے موبائل سے PLSسپیس اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070پر میسج بھیج کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button