سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے زیر اہتمام ورلڈ ڈسیبلٹی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے زیر اہتمام ورلڈ ڈسیبلٹی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب میڈم شبانہ اجمل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس کی صدارت سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب میڈم ہماء عزیز راجہ نے کی۔
کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب میڈم شمانا اجمل کی کاوش کے نتیجے میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہر آباد میں معذور افراد کے شناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے نادرا وین دن بھر وہاں پر موجود رہی اور معذور افراد کے قومی شناختی کارڈ سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ۔