علاقائی
پرانی رنجش کی بناء پر فائر، یسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے میت ڈی ایچ کیو ہاسپٹل خوشاب کیمپس منتقل
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو آج دن 1 بجکر 23 پر کرائم ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کہ لاری اڈہ خوشاب کے سامنے مخالفین نے پرانی رنجش کی بناء پر فائر مار کر محلہ صابرآباد کے 41 سالہ رہائشی اللہ یار ولد محمد علی کو فائر مار دیا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے باڈی کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل خوشاب کیمپس منتقل کر دیا۔