بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی

راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں 6 روز کے لیے میٹرو بس سروس بند کی گئی تھی۔میٹرو بس انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ٹریک کی مرمت کے باعث میٹرو بس سروس بند کی گئی تھی۔

صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی۔یاد رہے کہ 28 نومبر کو راولپنڈی میں صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند کی گئی تھی۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق ٹریک کی بحالی کے باعث میٹرو بس سروس بند کی گئی تھی۔

اشتہار
Back to top button