دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ،ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈز کا اعلان
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ،ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جب کہ شاہین آفریدی کو صرف وائٹ بال اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 07 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جس کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی20 انٹرنیشنل سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔پاکستان کا ٹیسٹ سکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں، ون ڈے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔
10 دسمبر: پہلا ٹی20 (ڈربن)
13 دسمبر: دوسرا ٹی20 (سنچورین)
14 دسمبر: تیسرا ٹی20 (جوہانسبرگ)
17 دسمبر: پہلا ون ڈے (پارل)
19 دسمبر: دوسرا ون ڈے (کیپ ٹاؤن)
22 دسمبر: تیسرا ون ڈے (جوہانسبرگ)
26-30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ (سنچورین)
3-7 جنوری: دوسرا ٹیسٹ (کیپ ٹاؤن)