ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب کی بیرسٹر امجد ملک سے بیرون ملک رہائشوں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب کی اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے دفتر میں وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک سے ضلع خوشاب سے متعلقہ بیرون ملک رہائشوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر برطانیہ اور یورپ امریکہ اور خصوصی طور پر عرب ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی فیملی کو بیرون ملک و پاکستان میں درپیش مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اس موقع پر ضلعی اوورسیز کمٹیوں کی تشکیل کرنے کیلئے تجویز دی تاکہ ضلعی سطح پر بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے مسائل مقامی طور پر جلد از جلد حل ہو سکیں۔ جس پر بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کی چیئرپرسن و وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے جلد ہی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ان کی ملاقات ہوئی تھی اور بیرون ممالک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے انھوں نے جلد ہی ایک مکمل لائحہ ء عمل تیار کرنے کا کہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ان پر چیئرپرسن ہوتے ہوئے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نہ صرف ان کے شکر گزار ہیں بلکہ شب و روز ان کے وژن کے مطابق غیر ممالک میں مقیم اور کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے بیرسٹر امجد ملک نے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی دعوت پر جلد ضلع خوشاب کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ وہ خود ایک ورکر ہیں اور نائب وزیر اعظم پاکستان و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ان کا مستقل رابطہ رہتا ہے اور وہ ان کی رہنمائی میں تمام کام کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آپ (سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی) پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی طرف سے جس بھی مسئلہ کی نشان دہی کی گئی وہ فوری طورپر حل کیا جائے گا ـ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے بیرسٹر امجد ملک کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعا کی۔