بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کےزیراہتمام پی پی پی کے 57 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کےزیراہتمام پی پی پی کے 57 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
جس میں پارٹی کی تاریخ ساز جدوجہد اور عوامی خدمت کے مشن کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی چوہدری منور انجم (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات) پی پی پی اور تسنیم احمد قریشی ڈویژنل صدر پی پی پی سرگودھا تھے، انہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی کی 57 سالہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریہ ہے، جو عوام کے حقوق، جمہوریت، اور ترقی کا ضامن ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر نعیم صادق اعوان اور مرزا نیاز بیگ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب کی میزبانی ایم سی جوہر آباد نے کی، جبکہ اسٹیج کی ذمہ داری سیکرٹری اطلاعات ضلع خوشاب غلام اکبر بھٹی، ملک صہیب اعوان، اور ملک طارق اعوان نے نبھائی۔

اس موقع پر ملک ثاقب حیات مدھوال کو پی پی پی خوشاب سٹی کے نائب صدر کا نوٹیفیکیشن بھی دیا گیا۔ اس موقع پر تسنیم احمد قریشی، ضلعی صدر ملک محمد علی ساول اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عبدالباسط راجڑبھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button