بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کھلی کچہری کے دوسرے روز بھی عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف درخواستیں پیش

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے ریونیو عوامی خدمت کچہر ی کے دوسرے روز اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآباد میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری کے دوسرے روز بھی عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف درخواستیں پیش کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کے علاو ہ محکمہ ریونیو اور لینڈ ریکارڈ کے افسران و عملہ موجود تھا۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا۔انہوں نے تمام کاؤنٹرز پر جا کر شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سروسز کا تفصیلی جائزہ لیااور ریکارڈ چیک کیا۔

اشتہار
Back to top button