علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ضلعی ایڈوائزری و گندم کاشت کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ضلعی ایڈوائزری و گندم کاشت کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،واٹرمینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے گندم کی کاشت اور پیداوار کو بڑھانے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ گندم کی کاشت کیلئے نہری پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
علاوہ ازیں متعلقہ افسران کی جانب سےصدر اجلاس کو محکمہ زراعت کی جاری مختلف سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔