علاقائی
حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد
حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآباد میں ریونیو کھلی کچہری میں شرکت کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی (آر) کامران افضل،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور ریو نیو عملہ عوام کے مسا ئل حل کر نے کیلئے ایک چھت کے نیچے موجود تھا۔
ریونیو کھلی کچہر ی میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیوکھلی کچہر ی کا مقصد عوام الناس کے ریونیو کے متعلقہ مسائل کو فوری حل کرناہے۔
ریونیو کھلی کچہری میں لوگوں نے انتقالات کا اجراء،درستگی ریکارڈ اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلقہ درخواستیں پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے وصول ہونے والی درخو استوں پر متعلقہ ریونیو افسران کو فور ی حل کے احکا مات دئیے۔