پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کی فار ایسٹ چیمپئن شپ روس میں شاندار کامیابی
روس کے شہر سخالین میں29 نومبر سے 2 دسمبر 2024 تک فار ایسٹ چیمپئن شپ منعقد ہوئی جسمیں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے کوچ محمد زبیر یوسف بٹ صاحب کی قیادت میں شرکت کی۔حیدر سلطان نے 61 کلو گرام کیٹیگری میں 252 کلو گرام ٹوٹل کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا۔ 96 کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان کے حیدر شکیب نے پندرہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں میں 252 ٹوٹل کے ساتھ پاکستان کے لئے سلور میڈل حاصل کیا ۔ 109 کیٹیگری میں پاکستان ویٹ لفٹر حنظلہ دستگیر بٹ نے 305 ٹوٹل کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا۔ دانیال آفتاب بٹ نے 89 کلو گرام کیٹیگری میں 297 کلو ٹوٹل کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔
سخالین روس میں منعقدہ فار ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کی ٹرافی ٹیم کوچ محمد زبیر یوسف بٹ نے وصول کی۔ان مقابلوں میں روس کی ریاستوں کے علاوہ سری لنکا، قزاقستان، وینزویلا، کیوبا اور بیلاروس کی ٹیموں نے شرکت کی۔نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال صاحب نے ٹیم کوچ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے لئے مزید میڈلز اور کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔