بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار

کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈنگ اور ڈاون لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے،صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

براؤزنگ اور واٹس ایپ ڈاؤن لوڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث شہری شدید پریشان ہیں، کئی علاقوں میں وی پی اینز نے بھی کام چھوڑ دیا جس کے باعث کاروباری حضرات کی مشکلات بڑھ گئیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کےمطابق ایکس کو بندکیا گیا ہے، ایکس پاکستان میں 2 فیصد سےکم لوگ استعمال کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکس کی بندش کا مطلب اظہاررائےکی آزادی پر پابندی نہیں، ملک پر یومیہ سائبر حملےہوتےہیں، جہاں سیکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارت داخلہ پی ٹی اےکوہدایت دیتی ہے۔

اشتہار
Back to top button