بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے قانونی بنیادوں کی کمی کی وجہ سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد تمام وی پی اینز 30 نومبر کے بعد بھی چلتے رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو خبردار کیا تھا کہ وہ 30 نومبر تک اپنے وی پی این رجسٹر کروائیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ کنکشن بلاک کردیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ نے ٹیلی کام ریگولیٹر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دہشت گرد ’پرتشدد سرگرمیوں‘ ، ’فحش اور توہین آمیز مواد تک رسائی‘ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

تاہم اب وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں کی گئی درخواست واپس لے لی جائے گی۔یہ فیصلہ وزارت قانون سے رائے لینے کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کے پاس وی پی این کو بلاک کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

اشتہار
Back to top button