علاقائی
نومبر میں 268روڈٹریفک حادثات، 1294میڈیکل ایمرجنسیز، 15 آتشزدگی، 25کرائم اور 220 دیگر ایمرجنسیزکے واقعات دیکھے گئے؛ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہےکہ گزشتہ ماہ میں 268روڈٹریفک کے حادثات، 1294میڈیکل کی ایمرجنسیز، 15 آتشزدگی کے واقعات، 25کرائم کے واقعات اور 220 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔ جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اینیمل ریسکیو آپریشن، الیکٹرک شاک، اونچی جگہ سے گرنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں۔
گزشتہ ماہ میں 459 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 1313 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 248 متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا۔