ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خوشاب کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنرخوشاب
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خوشاب کا اجلاس کنوینئر کمیٹی ملک محمد آصف بھاءاور ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں ،عوامی مسائل حل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع میں عوامی مسائل حل کرنے، سڑکوں کی تعمیر، صحت، تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں، امن وامان اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور عوامی سہولیات کے لیے ان کو فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل بنانے پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر نے صدر اجلاس کو عوامی مسائل اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایم این اے ملک شا کر بشیر اعوان، ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور، ممبر کمیٹی ملک کرم الٰہی بندیال، دیگر پارلیمنٹیرینز، ڈی ایس پی نگہت فردوس کے علاوہ محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، ڈویلپمنٹ، ہائی ویز، میونسپل کمیٹی اور دیگر تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔