بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک حاجی شیر احمد اعوان بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب تعینات

خوشاب کی ہر دلعزیز تعلیمی شخصیت ملک حاجی شیر احمد اعوان بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب تعینات ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ ضلع خوشاب کے ممتاز ماہر تعلیم ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی ملک شیر احمد اعوان کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔

آپ نہایت پر خلوص، ہردلعزیز ، معاملہ فہم ،پروقار،ملنسار اور بردبار شخصیت کے مالک ہیں۔ اپنی ہر دلعزیز طبیعت کی وجہ سے اساتذہ کرام میں بہت مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ملک حاجی شیر احمد اعوان نے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہ اور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب کی حیثیت سے بھرپور تعلیمی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے آپ ضلع بھر کے علمی، ادبی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں بھی نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ان کی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن صفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب کی تعیناتی کا ان حلقوں نے دلی خیر مقدم کرتے ہوئے ،جناب ملک حاجی شیر احمد اعوان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button