علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب خالد عباس سیال کے ٹرانسفر کے موقع پر ضلعی افسران کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب خالد عباس سیال کے ٹرانسفر کے موقع پر ضلعی افسران کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی،اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اوراے سی ایچ آرشاہد بشیر ڈار نے شرکت کی۔
افسران کی جانب سے خالد عبس سیال کویادگاری شیلڈ، پھول اور تحائف پیش کیے گئے اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔