بزم ادب شاہوالا جنوبی کے زیر اہتمام تیسرا آل پاکستان ادبی مشاعرہ کا انعقاد 30 نومبر کی رات 8 بجے ہوگا
بزم ادب شاہوالا جنوبی کے زیر اہتمام تیسرا آل پاکستان ادبی مشاعرہ کا انعقاد 30 نومبر کی رات 8 بجے محمد سلیم سعد کی زیرسرپرستی شاہوالا جنوبی تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب میں کیا جا رہا ہے۔
محمد سلیم سعد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سالانہ مشاعرہ میں وطن عزیز پاکستان کے نامور شعراء کرام شرکت کر رہے جن میں جگ مشہور شاعر جاویداقبال راز، الطاف بھروانہ، لطیف شیدائی، مظہر نیازی، فیاض قاسی، وقاص اللہ وقاص،ملک قیصر عزیز یاور، شرف الدین راول، مومن مولائی اور غلام عباس تسکین کے علاوہ دیگر متعدد شعراء کرام اپنا اپنا. کلام پیش کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انشاءاللہ انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی ڈسٹرکٹ خوشاب چیپٹر کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ نور الہی عاطف ، چاچا ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ ،ملک اکرم واگھرہ، ملک رفاقت واگھرہ، گل حمید چاونس، ملک ذوالفقار اور ملک ارشاد واگھرہ بھی اس شاندار مشاعرے میں خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔
سالانہ آل پاکستان مشاعرہ شاہوالا جنوبی کی نظامت کے فرائض ملک محمد سلیم سعد سر انجام دیں گے۔