مطیع اللہ جان کا منظور دو روزہ جسمانی ریمانڈ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
انسداد دہشتگردی عدالت سے مطیع اللہ جان کا منظور دو روزہ جسمانی ریمانڈ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا اور ان کے خلاف جھوٹی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج کی مذمت کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن نے مطیع اللہ جان کے خلاف درج ایف آئی آر کو مضحکہ خیز اور جھوٹا قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، بار ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ معاملے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے۔