بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 813 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آک کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت پر 100 انڈیکس ایک ہزار 77 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 346 پوائنٹس تک پہنچ گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ کی سطح عبور کی ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 28 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 917 روپے مالیت کے 55 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار 638 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اشتہار
Back to top button