بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی پولیس نے جلائو گھیرائو میں ملوث 400 سے زائد شرپسند گرفتار کئے

راولپنڈی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 400 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات برآمد کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان سے غلیلیں اور بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 800 کے قریب شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اشتہار
Back to top button