بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پُر امن رہنے کا درس دیا، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات آنے تک ہم ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔اسلام آباد میں کمپلیکس چوک پر کارکنوں سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پُر امن رہنے کا درس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات آنے تک ڈی چوک سے آگے ہم نہیں جائیں گے۔

اسے قبل خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی قافلوں کے شرکاء اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچے، جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔پولیس کی جانب مظاہرین پر آنسو گیس سے شیلنگ کی جارہی ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ اور پتھرائو کیا گیا ہے۔

ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ بشریٰ بی بی اور گنڈا پور جناح ایونیو پر سیونتھ ایونیو کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے کارکن بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سے ڈی چوک جانے پر اصرار کر رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button