جب تک خان ہمارے درمیان نہ آجائیں ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے، بشریٰ بی بی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن ہیں پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتہ خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں۔ وہ حق کیلئے کھڑا ہے، آپ شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟انکا کہنا تھا کہ وعدہ کریں، جب تک خان ہمارے درمیان نہ آجائیں ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ اعلان کیا تھا۔ ضمانت پر رہا اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
علم میں رہے کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں شرکت کیلئے متحرک ہوئیں، انہوں نے قافلے کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ لیڈ کیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے پر اصرار کیا، بانی پی ٹی آئی نے متبادل جگہ کی ہامی بھری لیکن بشریٰ بی بی ماننے سے انکاری ہیں۔