قومی
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 172.7 ارب روپے کی لاگت کے دس منصوبوں کی منظوری دے دی
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 172.7 ارب روپے کی لاگت کے دس منصوبوں کی منظوری دے دی۔ ایکنک، جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا، نے وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کے لیے ایک منصوبے کو موخر کر دیا۔
یہ منصوبے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے انفراسٹرکچر کے شعبے سے متعلق ہیں۔ منظور شدہ منصوبوں میں سے چھ بلوچستان میں ہیں۔کراچی کے لیے 29.2 ارب روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ورلڈ بینک کے فنڈ سے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔