بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی میں اے ڈی بی کے کردار کی معترف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژاؤکن فین نے پیر کو لاہور میں ملاقات کی۔میٹنگ میں زراعت، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ اور ڈیجیٹل ترقی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے کی ترقی اور معاشی بحالی میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے نمایاں کردار کا اعتراف کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت جامع منصوبہ بندی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ایما ژاؤکن نے خواتین کو بااختیار بنانے اور عوامی بہبود کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button