قومی
مریم مختار نے ثابت کیا کہ دفاع وطن میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو ان کی نویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، شہید مریم نے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا کر قربانی کی لازوال مثال پیش کی، شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، فوج سمیت ہر ادارے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے کر اپنی صلا حیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں ،قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے، شہید مریم نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ملتی ہے۔