تجارت
اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں زمین کی خریداری اورانتقال اراضی سمیت تمام سہولیات فراہم کر ے گا۔
لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر کے خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پشاور الیکٹرک سٹی اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی زون کیلئے گرڈ کنکشن کو تین روز میں فعال بنائیں۔اجلاس کو اقتصادی زون پالیسی کی خصوصیات،ٹیکس چھوٹ اور درآمدی ڈیوٹی کے استثنیٰ سمیت دیگر اہم امور سے آگاہ کیا گیا۔