بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان ون ڈے کرکٹ سکواڈ جو ایک روز قبل میزبان زمبابوے کیخلاف تین ون ڈ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے بلاوائیو پہنچا تھا نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی کرکٹ سکواڈ نے بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، اس دوران ٹیم کے تمام کھلاڑیوں ن فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا ، بیٹرز نے بیٹنگ پریکٹس کی جبکہ بائولرز نے بھرپور بائولنگ کرائی، قومی کرکٹ سکواڈ کا پریکٹس سیشن تین گھنٹے جاری رہا، یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈ ے میچ کل 24 نومبر کو بلاوائیو میں کھیلا جائے گا، دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی بلاوائیو میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

اشتہار
Back to top button