بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج بھی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوئیں۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، وارنٹ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے ہیں۔اس سے قبل، 15 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

اشتہار
Back to top button