حادثات و جرائم
ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ واقعے میں دیگر 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔