علاقائی
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ شیخ کامران لطیف پی ایل ایف ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری نامزد
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ شیخ کامران لطیف کو پی ایل ایف ضلع خوشاب کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔ شیخ کامران لطیف ان دنوں لاہور ہائی کورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے انشاءاللہ اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ پی ایل ایف ضلع خوشاب کے نومنتخب جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ شیخ کامران لطیف کا تعلق ضلع خوشاب کے علاقہ نورپور تھل سے ہے ۔ ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم ورکرز میں ہوتا ہے ۔ پی پی پی ضلع خوشاب کے قائدین نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔