قومی
اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔
رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے۔ رینجرز اور ایف سی وفاقی پولیس کی امن و امان کے معاملے پر معاونت کرے گی۔