بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144نافذکر دی گئی ۔اس  حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،احتجاج کے باعث اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اسلام آباد میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔

اشتہار
Back to top button