بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے۔الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، آج صبح 4 بجے الیاس بلور کا انتقال ہوا، 1940 میں پیدا ہونے والے الیاس بلور کی عمر 84 برس تھی۔

الیاس بلور  2012 میں اے این پی کے سنیٹر بنے تھے، مرحوم سیاست کے آغاز سے ہی اے این پی سے وابستہ تھے، الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد الیاس بلور نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ختم کردی تھیں۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم الیاس بلور اے این پی رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔

اشتہار
Back to top button