بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور ایتھوپیا کا تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جامع تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ایتھوپیا نے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جامع تعاون پر اتفاق کیا ہے۔یہ معاہدہ وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور خصوصی ایلچی اور ایتھوپیا کے سفیر غیر معمولی ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان لک افریقہ اور انگیج افریقہ پالیسی پر کاربند ہے اور افریقی ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔اپنی طرف سے، ڈاکٹر جمال بیکر نے دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط قائم کرنے پر زور دیا۔

اشتہار
Back to top button