بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 13 نومبر کو طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کااجلاس کل سہ پہر 2 بجے شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوگا، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق جوابات دئیے جائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق حکومتی بزنس میں آڈٹ رپورٹ آف دی اکاؤنٹس آف یونین ایڈمنسٹریشن ، سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد آف دی آڈٹ ائیر 17-2016 سمیت سات مختلف آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحاریک التوائے کار، تحریک استحقاق سمیت نقطہ اعتراض پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button