علاقائی
انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران لا پرواہی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی؛ احمد صہیب
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نےکہاہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران لا پرواہی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام محکموں کے افسران اور دیگر ملازمین ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کو ایس او پیز کے مطابق جاری رکھیں ۔ قبرستانوں ، پارکوں ،عوامی مقامات ، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر جگہوں کی چیکنگ کو ہر لحا ظ سے سخت کیا جائے اور اگر کسی پرائیویٹ جگہ ،دوکان یا فیکٹر ی سے ڈینگی لارواء کی موجو دگی پائی جائے تو انکے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔