بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جزیلہ اسلم سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مقرر

سابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کو سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مقرر کر دیا گیا۔جزیلہ اسلم کا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جزیلہ اسلم کو 17 ستمبر 2023ء کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے خاتون قانون داں جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button