” پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈز” (شیخوپورہ برانچ) اور (بزمِ نذر ساجد پاکستان ) کے زیرِ اہتمام خوبصورت محفلِ مشاعرہ
” پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈز” (شیخوپورہ برانچ) اور (بزمِ نذر ساجد پاکستان ) کے زیرِ اہتمام خوبصورت محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا. جس میں پاکستان کے نامور شعراء کرام اور شاعرات نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں کا استقبال گلدستے پیش کر کے کیا گیا۔
مشاعرے کا آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے کیا گیا۔ صدارت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ اور پنجابی کے معروف شاعر جناب "صابر علی صابر نے ادا کیے جبکہ مہمانِ خصوصی ” بنتِ پنجاب , پنجابی کی معروف شاعرہ محترمہ ” طاہرہ سراء ” تھیں۔ مہمان اعزاز جناب امر جالب ،پروفیسر اسلم حسن سامر اور فرخ امتیاز فرخ تھے۔ نظامت کے فرائض نعمان جوزف نے ادا کیے۔
الیشع ایاز صدر "پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ” (فیصل آباد) اسلم جاوید ہاشمی. (چیئرمین بزمِ نذر ساجد) فرزند شائق ( صدر پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈز ننکانہ صاحب) شاکر ملہی، افضال اسلم ، نہال، عنایت گل، نیلسن آرزو ، منظور ایم گورف، وقار احمد وقار، رفاقت سناگر، ملک فیاض احمد، فراز امتیاز ، حمزہ ارشد ، رضوان رضی، اسد منشاء، یم ایچ بابر ،یونس گل، پرویز منشی، انجلا شفیق، برائن جوناہ ، مسکان فاروق، صباء حکیم ، محترمہ. مناہل، زاہد چنا، ہارون اسلم، عمران انور، نصیر اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔
مشاعرے کے اختتام میں مہمانوں کی پُر تکلف خاطر توضع بھی کی گئی۔