قومی
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس دن 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔آج ہونے والے اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وزراء کی تنخواہ، الاؤنس اور استحقاق ترمیمی بل 2024 فوری زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جائے گی۔
لینڈیوزاینڈ بلڈنگ کنٹرول ترمیمی بل زیر غور لانے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے، خیبرپختونخوا لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ترمیمی بل پاس کرنے کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔