بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کرینگے۔پی ٹی آئی وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کرینگے۔

اسلام آباد پولیس انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی۔سینیٹر شبلی فراز کی حفاظتی ضمانت اور کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس بھی آج مقرر ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہ رنگ بلوچ کانام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست۔چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کرینگے۔عدالت نے وزارت داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے

اشتہار
Back to top button